(قائداعظم اور ان کا عہد (رئیس احمد جعفری
(قائداعظم اور ان کا عہد (رئیس احمد جعفری
مدیر صدق کا تبصرہ
رئیس احمد جعفری ندوی
سیرت محمد علی ،، کے مئولف کو ایک دوسرے محمد علی کی سوانح مرتَب کرنی پڑی۔۔ اِس ہفت خواں کو آٹھ سو سے زاید صفحات میں قلم کے اس دھنی اور نام ہی کے نہیں تحریر کے بھی رئیس نے خوبی و خوش اسلوبی سے سر کیا اور کمال یہ کہ سوانح تنہا محمد علی جناح کی نہیں رہی ، بلکہ مسلمانانِ ہند کی سیاسی تحریکات کی جس میں قدرتاَ لیگ کے نشاۃ ثانیہ کے بعد کے زمانہ کی زیادہ تفصیل درج ہے— مختصر اور جامع تاریخ آگئ اور شاید کوئی اہم واقعہ مئولف کے قلم سے نظر انداز ہوا ہو۔۔۔ کتاب کے شروع میں مدیر صدق کا مختصر مگر دلچسپ تعارف شامل ہے – اغیار نے اپنے نقطہ نظر سے نہ معلوم کتنی کتابیں ضخیم اور مختصر ، اعلٰی اور ادنٰی ہر قِسم کی اپنی سیاسی تحریکات ، اپنے لیڈروں کے کارناموں اور سوانح کے بارے میں لکھ ڈالی ہیں– مسلمانوں کا ذخیرہ سیاسی اس لحاظ سے بہت ہی نامکّمل ہے ۔ انگریزی کا ذکر کیا اُردو ہی میں گنتیِ کی چند کتابیں ہیں ۔ مولوی رئیس احمد صاحب کی اس تالیف نے اس اہم کمی کو پوُرا کیا ہے ، محمد علی مرحوم کی سیرت اگر ان کی سوانح نگاری کا نقش اوّل ہے تو محمد علی جناح کی سوانح حیات اور سیاسی کارناموں پر ان کی یہ تالیف نقشِ ثانی کی حیثّیت رکھتی ہے اور اُردو خواں طبقہ کے لئے نعمت غیر مترقّبہ ہے۔ سیاست کے لحاظ سے بھی ، اور ادب کے اعتبار سے بھی اور مزہبی چاشنی کے اعتبار سے بھی۔۔۔۔۔۔۔۔
to Download Click
قائد اعظم اور ان کا عہد