skip to Main Content

(اسلام اور عدل و احسان(رئیس احمد جعفری

(اسلام اور عدل و احسان(رئیس احمد جعفری میری اس کتاب کا نام ہے "اسلام اورعدل واحسان"عربی زبان میں عدل کے لیے اعتدال,تعدیل,میزان,قسط,اقتصاد,توسط وغیرہ... اور احسان کے لیے فضل,عفو,انعام,صفح,رحم وغیرہ عام طور پر استعمال ہوتے ہیں.قرآن نے بھی ان کا استعمال…

Read More

(دید وشنید (رئیس احمد جعفری

(دید وشنید (رئیس احمد جعفری  دیباچہ  رئیس احمد جعفری علم و ادب کے خارزار کے بے تکان راہی تھے ۔اُردوادب میں ان جیسے کثیرالتحریر بزرگ انگلیوں پر گنے جاسکتے ہیں ـ پھر ان کی تحریروں کا تنو ع بھی حیران…

Read More
سید رئیس احمد جعفری

نہج البلاغہ

نہج البلاغۃ (سید رئیس احمد جعفری) شذرات یہ امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خطبات ار کلمات (نہج البلاغۃ) کا ترجمہ!۔۔۔ نہج البلاغۃ ، عربی ادب اور لٹریچر کا بہت ہی گراں سرمایہ ہے ، فصاحت و…

Read More

مولانا رئیس احمد جعفری 1912 میں لکھیم پور میں پیدا ہوئے. اصل وطن سیتا پور تھا. ان کا خاندان یہاں کے عمائد میں شمار ہوتا تھا. جعفری صاحب چار پانچھ برس کے ہی تھے کے ان کے والد سید ناظر حسین کا انتقال ہو گیا. اس کی وجہ سے ان کی پرورش و تربیت نانھیال (خیرآباد) میں ریاض خیرآبادی کی سرپرستی میں ہوئی جو جعفری صاحب کے نانا سید نیازاحمد کے حقیقی بھائی تھے

جعفری صاحب نے ندوۃعلما لکھنو اور جامع ملیہ اسلامیہ دہلی میں تعلیم حاصل کی. طالب علمی ہی کے زمانے میں مضمون نگاری کا شوق پیدا ہوا. ان کی پہلی کتاب “سیرت محمد علی” ہے. یہ اگر چہ نوجوانی کے زمانے کی تصنیف ہے لیکن آج بھی اپنے موضوع پر بہترین کتاب سمجھی جاتی ہے.

اپنی زندگی کے آخری ایام میں انہوں نے کچھ عرصے کے لئے روزنامہ “انجام” کراچی کی ادارت کے فرائض بھی انجام دئیے. ان کا انتقال 27 اکتوبر 1968 کو لاہور میں ہوا. اور تدفین کراچی میں ہوئی.

جعفری صاحب نے متنوع موضوعات پر تین سو سے زائد کتابیں تصنیف و تالیف کیں. ایک خاصی تعداد ناولوں اور ترجموں کی بھی ہے. وہ عملی و ادبی حلقوں ہی میں نہیں, عوامی حلقوں میں بھی مقبول ترین ادیب تھے.

Back To Top